ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جمعیت الحفاظ کے زیرا ہتمام مئی 2022میں بھٹکل حفاظِ قرآن کے مابین مسابقے کا انعقاد:21اپریل آخری تاریخ

بھٹکل جمعیت الحفاظ کے زیرا ہتمام مئی 2022میں بھٹکل حفاظِ قرآن کے مابین مسابقے کا انعقاد:21اپریل آخری تاریخ

Sat, 19 Mar 2022 19:06:15    S.O. News Service

بھٹکل :19؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے ماہ مئی 2022( شوال المکرم 1443ھ)میں مقامی حفاظ کےمابین حفظِ قرآن کے مسابقے کا انعقادہوگا ۔ مسابقے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر عمر کے حفاظ کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔

مسابقے کے کنونیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ مسابقہ صرف بھٹکل کے حفاظ کے مابین ہوگا۔ مساہمین کو تین زمروں میں سفلیٰ، وسطیٰ اور علیا میں تقسیم کیاگیا ہے۔ منتظمین نے بتایا  کہ مئی 2022کے اواخر میں یہ مسابقہ منعقد ہوگا البتہ حتمی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا ،مسابقے میں حصہ لینے کےلئے عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں درج شدہ حفاظ کی جانچ ہوگی ،پہلی انتخابی جانچ مئی 2022کے اوائل میں ہوگی اور ہرزمرے کےلئے 12ممتاز حفاظ کا انتخاب ہوگا۔

تینوں گروپ کو الگ الگ انعام دیاجائے گا۔ پہلا انعام پچیس ہزار روپئے ، دوسرا انعام بیس ہزار روپئے اور تیسرا انعام پندرہ ہزار روپئے دئیے جائیں گے۔ حفاظ کو اپنا نام داخل کرنے کےلئے  21اپریل 2022بروز جمعرات آخری تاریخ ہوگی۔ حفاظ آن لائن بھی اپنا نام مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرتےہوئے رجسٹرڈ کرسکتےہیں۔ https://forms.gle/nBKhxrZDAYAmM5ey7 اس سلسلے میں مزید جانکاری کےلئے 9945515697  پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔


Share: